سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے آزاد امیدوار حافظ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آزاد امیدوار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو آر آو آفس این اے 70 سے گرفتار کیا گیا ، حامد رضا اپنا نتیجہ جاننے کے لیے ار آو آفس پہنچے تھے ، والد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
این اے 33 :آزاد امیدوار نے پرویز خٹک کوپیچھے چھوڑ دیا
اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار کے پاس 7 ہزار ووٹو ں کی لیڈ ہے ، پولنگ رزلٹ روکنے پر امیدوار پولنگ سٹیشن پہنچا اور اندر جانے کی ضد کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولنگ کے اختتام کے بعد صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لودھراں میں پولیس دھاوے کے معاملے کا ڈراپ سین
انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے تمام حلقوں میں قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائیں، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں۔
شر پسند عناصر اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ناکوں پر چیکنگ مزید سخت کر دیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں کیمپ آفسز اور اہم مقامات کے اطراف پٹرولنگ بڑھا دیں۔