ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج ( stock market)

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر سستا ہو گیا ، روپے  کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید 20 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر  279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 40 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 784 پوائنٹس کا اضافہ ہو اجس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں