عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔ جس پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں کچھ ادویات دیں۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے سینے میں شدید تکلیف ہے، انہیں 24 گھنٹے نگہداشت میں رکھنا ضروری ہے اس پر جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل ہسپتال میں مناسب علاج و معالجہ ہو گا۔ بعدازاں جیل ٹیم سابق وزیر داخلہ کو آر آئی سی سے لے کر واپس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
واضح رہے کہ 16 جنوری کو 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
