عام انتخابات میں آرمی اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ

نگران وفاقی کابینہ کے بڑے فیصلے اہم بینک کی نجکاری ،پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دیدی ہے،دستے حساس حلقوں میں ریپڈ رسپانس ٹیم کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بھی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شمشاداختر کریں گی،وزیر آئی ٹی، وزیر تجارت، وزیر قانون، وزیر خارجہ، وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہونگے۔

مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ اور ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پیش تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایف بی آر میں اصلاحات کیلئےوزیرخزانہ کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ،وزیر آئی ٹی، وزیر تجارت، وزیر قانون، وزیر خارجہ، وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہونگے،کمیٹی تجاویز کے حوالےسے سفارشات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔

گزشتہ ہفتے ملک میں 46ہزار671 ملیریا کیسز رپورٹ

کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دیدی،دستے حساس حلقوں اور پولنگ اسٹیشنز پر فرائض سر انجام دیں گے،آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستے ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر بھی کام کریں گے۔

طاہر حسین قریشی کی صدر ایس ایم ایس بینک کے طور پر مدت ملازمت میں3ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی گئی ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9جنوری کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹوکیسز کےاجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی،شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ،وزیر قومی صحت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں