خیبر پختونخوا میں 50 فیصد نوجوان ووٹرز انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوں گے

الیکشن 2024

خیبر پختونخوا میں 18 سے 35 سال کی عمر کے درمیان 50 فیصد ووٹرز عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے۔

صوبے میں 56 سے 65 سال کی عمر کے درمیان کے ووٹر ز کی تعداد سب سے کم 8 فیصد یعنی 18 لاکھ 10 ہزار 333 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 45، مرد ووٹرز کی تعداد 55 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 98لاکھ 61 ہزار 698 اور مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ18 لاکھ 30 ہزار 683 ہے۔

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

18 سے 35 سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ایک کروڑ 7 لاکھ 91 ہزار 779 ہےجو 49.74فیصد بنتی ہے۔اسی طرح 36سال سے 45 سال کے درمیان رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ 20 ہزار 754 ہے جبکہ 46سال سے 55 سال کے درمیان ووٹرز کی تعداد 28لاکھ 47 ہزار 155 ہے۔


متعلقہ خبریں