پاکستانی کرکٹرز کا بیویوں کا مذاق اڑانا پسندیدہ موضوع ہے؟ ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل

پرانی ویڈیو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور پاکستانی معروف ثنا جاوید کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے شودی مرزا ملک شو کی ہے جس کی میزبانی شعیب ملک اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ کرتے تھے۔

شعیب ملک کی ثنا جاوید سےشادی کے بعد اب اذہان کس کے پاس رہے گا؟ پتہ چل گیا

وائرل ہونے والی ویڈیو 10 ماہ قبل جاری ہونے والے پروگرام کی ہے جب دی مرزا ملک شو میں سابق کرکٹر وہاب ریاض نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

وائرل ویڈیو کی شروعات وہاب ریاض کے جملے سے ہوتی ہے جہاں وہ کہتے ہیں کہ ہاں جی بے چاری لڑکیاں ہی معصوم ہوتی ہیں ہم تو بے چارے برے لوگ ہیں، لڑکوں کوئی اچھی عادت ہی نہیں ہوتی۔

وہاب ریاض کی بات کاٹتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ہمارا یہ ہے کہ ہم پیدا ہوتے ہیں، ہمیں پیار ملتا ہے، اس کے بعد ڈانٹ سے کام شروع ہوتا ہے، پہلے والدین سے پھر بیویوں سے اور پھر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شعیب ملک کی بات مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں کو ایک بات کہنا چاہوں گی اور میرے خیال سے زینب (وہاب ریاض کی اہلیہ) بھی میری بات سے اتفاق کریں گی کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔

ثانیہ مرزا نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس کام کے لیے نہیں ہے۔

شعیب کی دوسری اہلیہ ثنا جاوید نے شادی کے روز کتنا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟

جس پر شعیب ملک کہتے ہیں کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزانے انسٹاگرام کے ذریعے ثانیہ اور شعیب کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

قبل ازیں 20 جنوری کو ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی شعیب ملک سے خلع لی تھی۔


متعلقہ خبریں