ڈالر مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ڈالر سستا

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ رک گیا ، روپے کے مقابلے میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تاہم کچھ دیر بعد  26 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 22 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 246 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں