عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی

سیکریٹری الیکشن کمیشن

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کاپی سامنے آ گئی ہے۔

صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے، شیر افضل مروت

توہین چیف الیکشن کمشنر کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔

فرد جرم کے مطابق 12،18اور27 جولائی2022 کو چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے13اگست 2022 کو بھی چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت میں سالانہ بنیاددوں پر 14 فیصد کمی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کوا سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی،تقریر کے الفاظ اور رویہ توہین آمیز تھا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو نفرت، تضحیک اور حقارت کا نشانہ بنایا،آئین کے آرٹیکل 204، توہین عدالت آرڈیننس کے سیکشن 3 کے تحت توہین کے مرتکب ہوئے۔

سوشل میڈیا پر پابندی: ٹرمپ نے حامیوں سے رابطے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر کا ریکارڈ پیمرا سے حاصل کیا گیا،شواہد کی روشنی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے مرتکب قرار پائے۔

فرد جرم میں کہا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے یہ تمام الزامات چارج شیٹ کیے جاتے ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فرد جرم کی کاپی بھی مہیا کی گئی۔

پی ٹی آئی خواتین اور مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہوگئی

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم کو غور سے سنا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا،صحت جرم سے بھی انکار کیا،سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 3جنوری2024 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں