گندم کی 5 لاکھ سے زائد بوریاں غائب کرنے پر محکمہ خوراک کے 12 ملازمین برطرف

wheat

محکمہ خوراک کے 12 ملازمین کو گندم کے حوالے سے کرپشن ثابت ہونے پر نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران کمرشل بینکوں سے قرض لے کرخریدی گئی 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد بوریاں غائب کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

100 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ سپروائزر غلام علی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

سندھ میں 12 ارب روپے کی سرکاری گندم چوری کا انکشاف

25 کروڑ 60 لاکھ سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ سپروائزر علی نواز میمن کو بھی فارغ کردیا گیا۔

علاوہ ازیں 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب کرنے پر فوڈ انسپکٹر قمر الدین میمن کو بھی برطرف کردیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں