اسکول 10 جنوری کو کھلیں گے، اوقات کار تبدیل، محسن نقوی

school

لاہور ، فیصل آباد ، ملتان سمیت پنجاب بھر میں اسکول دس جنوری ہی کھلیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اعلان کردیا۔ اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق 10سے 22جنوری تک اسکول ساڑھے نو بجے کھلیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سردیوں سے بچنے کے لیے جیکٹس اور گرم کپڑے زیب تن کرنے کا مشورہ دیا۔

خیبر پختونخوا، سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

سمر زون میں پرائمری اسکولز 13 جنوری تک بند رہیں گے، مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کر کے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مڈل، ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکولز 9بجکر 30 منٹ پر کھلیں گے ،اعلامیہ کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سمرزون میں پشاور، مردان، نوشہرہ ، کوہاٹ اورڈی آئی خان شامل ہیں۔

سندھ میں سردی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کارتبدیل

محکمہ تعلیم  سندھ نے بھی سردی کے پیش نظر اسکول کے اوقات کارتبدل کر دئیے ہیں ۔

قرارداد منظوری، پی ٹی آئی نے سنیٹر گردیپ سنگھ کو نوٹس جاری کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق سکولزلگنے کے اوقات کار ساڑھے8بجے کر دئیے گئے ہیں ،اسکولز کے لگنے کے اوقات کار میں تبدیلی کا اطلاق 31 جنوری تک رہے گا،اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

میٹرک امتحانات میں ایک ماہ کی تاخیر کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط

سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے پر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی پنجاب اور سیکریٹری ہائرایجوکیشن کو میٹرک امتحانات میں ایک ماہ تاخیر کیلئے خط بھی لکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی صدر ایپسا میاں شبیراحمد ہاشمی نے کہاتھا کہ سموگ اور موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوچکاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک ماہ کی تعطیلات کی وجہ سے بچوں کا سلیبس نامکمل ہے۔ سلیبس کی تکمیل، دہرائی اور ٹیسٹ سیشن کیلۓ ایک ماہ کا مزید وقت دیا جائے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں