پنجاب میں ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں تعطیلات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولز ایجوکیشن افسران کا اجلاس طلب کر لیا جس میں تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
پہلی تجویز پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں۔
دوسری تجویز سکول کے ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک کی جائے۔ تیسری تجویز مڈل تک تمام بچوں کو مزید چھٹیاں دے دی جائیں نہم دہم کی کلاسز کو امتحانات کی تیاری کے لیے سکول بلایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق کوئی ایک تجویز زیر غور لائی جائے گی۔