قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
الیکشن ٹربیونل نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے ، اس حوالے سے ریٹرننگ افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے 624 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے
عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف، ملک جواد اصغر بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ لاہور این اے 122 سے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔