ماہر علم نجوم انتظار حسین زنجانی نے کہا ہے کہ میرے علم کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بنیں گے۔
ہم نیوز کے پروگرام” پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہ میں نے نواز شریف سے عرض کی تھی کہ آپ خوش نصیب انسان ہیں جو پاکستان کے تین بار وزیراعظم بنے ہیں، یہ سعادت آپ کے علاوہ کسی دوسرے کے حصے میں نہیں آئی ہے۔
ملک بھر میں 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے ، الیکشن کمیشن
انہوں کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کا زچہ 2024 کا دیا ہے،مجھے فروری میں ان کی صحت خراب ہوتی دکھائی دے رہی ہے،اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔
پروگرام میں موجود ٹیروکارڈریڈرعالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا ستارہ بہت مضبوط ہےاور وہ ایک بہترین اور مضبوط سیاستدان ہیں،اور وہ تاحیات اتنے ہی مضبوط ستارے کیساتھ رہیں گے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ چوتھی بار وہ وزیراعظم بنیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے عالیہ نذیر کا کہنا تھا کہ ان کا پولیٹکل ستارہ بہت مضبوط ہے، انہیں قید یا جیل رکھنا ممکن نہیں دکھائی دیتایہ مجھے باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر انور زیب خان گرفتار
انکا کہنا تھا کہ اگست ستمبر میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ستارہ کمزور ہوا تھا اس کے بعد اب سٹرینتھ میں ہے،وہ باہر آئیں گے، ان کے پارٹی الیکشن بھی لڑے گی اورمضبوط پوزیشن لے گی۔
جبکہ ملک میں آئندہ حکومت کسی ایک پارٹی کی ہو گی مجھے مخلوط حکومت بنتی نظر نہیں آرہی۔
فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ
جبکہ معروف آسٹروپامسٹ سامعہ خان کا بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو اللہ پاک نے تین باروزیراعظم بنایا ہےلیکن اب کی بار مجھے لگتا ہے کہ وہ کنگ میکر بنیں گے لیکن کنگ نہیں بن سکتے۔
انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ستارہ بہت مضبوط ہے انہیں 20 مارچ کے بعد ڈیل کے تحت ریلیف ملنے کے امکانات ہیں۔
