پنجاب میں دھند کا راج برقرار ، فلائٹ آپریشن بھی متاثر ، 8 پروازیں منسوخ


پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی وجہ سے دیگر معمولات زندگی کیساتھ ساتھ فلائٹ آپریشن بھی متاثر ، 8 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ہفتے کو مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی8  پروازیں منسوخ کی گئیں، علاوہ دھند کے باعث 4 دن میں 100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں آپریٹ نہ ہو سکیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے گزشتہ رات سیالکوٹ پہنچنے والی امارات ائیر کی پرواز سیالکوٹ میں پھر لینڈ نہ کر سکی اور 2 روز پہلے کی طرح واپس دبئی پہنچ گئی جبکہ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور اور ابو ظہبی سے لاہور کی پرواز اسلام آباد اتار لی گئی۔

جرمنی میں شدید برفباری، معمولات زندگی متاثر، سینکڑوں پروازیں منسوخ

اس کے علاوہ لاہور سے جدہ، ریاض اور استنبول کی پروازوں کی روانگی جبکہ دبئی، دوحہ اور مسقط سے سیالکوٹ کی پروازوں کی آمد میں بھی غیر معمولی تاخیر ہوئی۔پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کیلئے پرواز ، کراچی لاہور ، اسلام آباد اور جدہ کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں