پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس میں 349 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی،100انڈیکس میں 349 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوران کاروبار انڈیکس62 ہزار397پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر 12.85 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

گزشتہ روز 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1188 پوائنٹس اضافے سے 62052 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 67 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔


متعلقہ خبریں