مخدوم فیصل صالح حیات آج مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئے۔
ن لیگ کے ذرائع نے بتایا تھا 27 دسمبر کو فیصل صالح حیات اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
فیصل صالح حیات سے ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے ملاقات کی، فیصل صالح حیات نے اس موقع پر باضابطہ ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی، انہوں نے فیصل صالح حیات کو ن لیگ میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔