شاہ محمود قریشی 15روز کے لیے نظر بند

شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئر مین  شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظر بند کردیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بند ی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

سی پی او کی ایڈوائس پر کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او آرڈر جاری کیے ہیں۔

آرڈر کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور تفتیش درکار ہے۔

سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے ضمانت منظورہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان تھا۔


متعلقہ خبریں