تربت میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے تربت سے شروع ہونے والا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔
قبل ازیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مارچ اسلام آباد پہنچا تو ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو چونگی نمبر26 پر روک لیا ، جہاں پر مظاہرین اور پولیس میں تصادم بھی ہوا۔
ڈی آئی خان میں فورسز کے کمپائونڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگرد گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق ترنول پولیس نے ایک خاتون سمیت 283 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے ، لاٹھی چارج اور پتھرائو کے نتیجے میں 14 مظاہرین اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت، دکانیں اور سڑکیں بلاک کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔
