علی محمد خان کی ریاست سے گرفتار کارکنوں کو معاف کرنے کی اپیل

علی محمد خان (ali mohammad khan)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ریاست سے تمام گرفتار کارکنوں کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان رہنماؤں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے۔

لطیف کھوسہ پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر ، لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گاؤں نکال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پارٹی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو وہ اپنی مرضی سے جائے، جو اپنی مرضی سے نہیں گیا تو ان کی واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

علی محمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔


متعلقہ خبریں