ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کو 25مئی کے لانگ مارچ میں جلا ؤگھیرا ؤکے کیسز میں بری کردیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف جلا گھیرا کیسزکی سماعت ہوئی، سماعت سول جج نوید خان نے کی،عدالت نے دونوں ملزمان کو کیسز میں بری کردیا اور کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کردی۔
عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

