وزارت مذہبی امور نے مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینے کی تجویز دے دی۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، مساجد کو روایتی تعلیم دینے کیلئے آئمہ کرام سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کیلئے صوبائی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف ممالک میں مساجد صدیوں سے تعلیم اور صحت کی خدمات کیلئے استعمال ہو رہی ہیں۔
رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں ہوں گی، مولانا طاہر اشرفی
انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں ہفتے میں ایک دن لیڈی ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ، صدر عارف علوی بھی مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔
