اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)تحریک انصاف نے امریکہ میں فنڈ اکٹھے کرنے اور لابنگ کیلیے نئی کمپنی کی رجسٹریشن کرالی ہے، نئی کمپنی کی رجسٹریشن امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں چندروز قبل کرائی گئی ہے۔
اس حوالے سے ہم انویسٹگیشن یونٹ کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق کمپنی تحریک انصاف کے نئے چیرمین گوہر علی خان کے عہدے سنبھالنے کے چند روزبعد بنائی گئ تھی۔
بریسٹر گوہر علی خان کو کمپنی کا فارن پرنسپل دکھایا گیا ہے، جبکہ دلچسپ امر یہ کہ نئے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے علم میں نہیں ہے۔
دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹرز دو امریکی شہری ہیں،امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں کمپنی کا رجسٹریشن نمبر 7351 ہے، پی ٹی آئی شکاگو چیپٹر نے یہ کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے۔
دو امریکی شہریوں راجہ یعقوب اور صغیر بختیاری کیطرف سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی ہے، دونوں ڈائریکٹرز نے کمپنی کی دستاویزات ڈیپارٹمنٹ اف جسٹس کے ساتھ اٹھ دسمبر کو جمع کرائی ہیں۔
کمپنی کا مقصد تحریک انصاف کی فلاح، جمہوریت کی بہتری، لابنگ ، امریکی اور پاکستانیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
کاٖغذات فارا قانون کے تحت کمپنی کی 8 دسمبر کو جمع کرائی گئیں ہیں، فارن پرنسبل یعنی بیرسٹر گوہر علی خان کے ساتھ معاہدہ 2 دسمبر 2023 کا بتایا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے نئے چیرمین گوہر علی خان نے ہم انویسٹگیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ کمپنی کے قیام سے متعلق انہیں کوئی علم نہیں ۔
گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی امریکہ سے معلومات لینے کی کوشش کررہاہوں، کمپنی رجسٹرڈ کروانا کوئی غیرقانونی نہیں تاہم وہ اس نئی رجسٹریشن کے متعلق تمام معلومات اکٹھی کرکے میڈیا سے شیرکرینگے۔


