سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی ہے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان
صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے سردار ذوالفقار علی خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔
اس موقع پرعلیم خان نے کہا کہ آئی پی پی ملک کے محفوظ اور شاندار مستقبل کو یقینی بنائے گی،ہمارا سفر امید سے یقین تک کا ہے، کامیاب ہوں گے، عام آدمی کا حکومت پر اعتماد بحال کریں گے اور تمام مسائل حل کرنا ہوں گے۔
سابق صوبائی وزیر محمد انور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے علاوہ آئی پی پی دیگر صوبوں میں بھی کامیابی حاصل کریگی،ہر محب وطن ملکی استحکام اور خوشحالی میں ہمارابھرپور ساتھ دے رہا ہے۔
