پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر کمی کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

حکومت مہینے کے ہر پندرہ دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتی ہے، 16 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار اور میڈیا پر زیرگردش خبروں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 15 روپے کمی کی جا سکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹارگٹ میں 49 ارب روپے اضافے کا امکان

اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بھیجی جائے گی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہو گا۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل سستا کیا گیا تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔


متعلقہ خبریں