ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی اضلاع شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی آبرالود اور موسم سرد رہے گا جبکہ صوبے کے متعدد علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،مردان اورصوابی میں تیزہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے متعدد اضلاع میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 19ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان اور بہاولپور میں دھند رہے گی۔
موسم سرما کے نئے سسٹم کے اثرات کے تحت شہرقائد میں 18 دسمبر سے موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم سرما کا بارش برسانے والا دوسرا سسٹم 15دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا،جو بیک وقت ملک کے بالائی علاقوں اورسندھ پراثراندازہوسکتا ہے۔
بارش کے سسٹم کے عقب میں موجود سرد ہوائیں کراچی اوردیہی سندھ کے اضلاع پراثراندازہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں 18دسمبرسے کراچی میں درجہ حرارت گرنے اورموسم سرد ہونے کی توقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کے مطابق موسم سرما کے نئے متوقع سسٹم کے تحت کراچی میں بارش کی صورتحال آئندہ چندروز میں واضح ہوگی،تاہم یہ امکان موجود ہے کہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں موسم سرد ہوجائیگا۔