پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل پلیئرز کی فہرست جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے گولڈ کیٹیگری میں 49پاکستانی پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے، جس میں امام الحق، احمد شہزاد، حیدر علی، اسد شفیق ،حارث سہیل ، عامر یامین، عابد علی اور ارشد اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔
جبکہ بلال آصف، بلاول بھٹی بھی گولڈ کیٹیگری کا حصہ ہیں
پی ایس ایل 9: ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرائے جانے کا فیصلہ
پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سلمان علی آغا، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاہنواز دہانی اور عمر اکمل بھی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔