گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1.09 ، اوپن مارکیٹ میں 1.25 روپے سستا ہو گیا

ڈالر

فائل فوٹو


انٹر بینک اور اوپن بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 284 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 87 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہو کر 284 روہے 75 پیسے میں فروخت ہوا۔

امریکی ڈالر کی قیمت کہاں تک آجائے گی؟ ملک بوستان کی بڑی پیشگوئی

دوسری جانب ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہو کر 311 روپے سے  307 روپے کا ہو گیا، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت کوئی کمی یا اضافہ نہیں ہوا ، پاؤنڈ کی قیمت 360 روپے پر مستحکم رہی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں