حوثی باغیوں کا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان


یمن: حوثی فوجیوں نے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل، حماس تنازع کے حوالے سے حوثی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے اور کسی بھی تجارتی جہاز کو اسرائیل نہیں پہنچنے دیں گے۔

انہوں ںے مطالبہ کیا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، 14 افراد جاں بحق ، 18 زخمی

واضح رہے کہ یمنی حوثی فوج اب تک متعدد بحری جہاز اغوا کر چکی ہے اور اب انہوں ںے تجارت کی غرض سے اسرائیل جانے واے بحری جہازوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں