لاہور(شاکر اعوان)عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال سمیت 10 ملزمان اشتہاری کو قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
نو مئی واقعات،سابق صوبائی وزیر شاہ محمد گرفتار
انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد اظہر، اسلم اقبال، مسرت چیمه جمشید چیمه،غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
ملزمان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔