محکمہ موسمیات کی دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔

دسمبرمیں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔

ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں