3 دن میں 135 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ


غزہ: حماس کے رہنما ابوعبیدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 دن میں 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 72 گھنٹے کے دوران کی گئی کارروائیوں میں درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القسام کے مجاہدین نے دوبدو لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی رائل فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ابو عبیدہ نے کہا کہ حماس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں اور میزائلوں سے دشمن کے مراکز کو بھی تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میزائل حملوں میں اسرائیلی میں موجود صیہونی اداروں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں