خلیجی تعاون کونسل ممالک نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی


خلیجی تعاون کونسل ممالک نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے سے عالمی سطح پر خلیجی ممالک کی پوزیشن مضبوط ہوگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ ویزے سے خلیجی ممالک کے درمیان رابطے موثر انداز میں آگے بڑھیں گے۔

احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ جی سی سی ممالک  کے درمیان سیاحت کے لیے آمد و رفت میں سہولت ہوگی، مشترکہ سیاحتی ویزا سے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری  کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں