پی ایس ایل 9: نسیم شاہ کو کتنے کروڑ ملیں گے؟


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے لیے 4 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا،پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے  8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔

گزشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔ پی ایس ایل کو درپیش ایک اور مسئلہ شیڈولنگ کا بھی ہے، پی سی بی نے پاکستان میں میچز کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیے، ایک میں 4 جبکہ دوسرے میں 2 وینیوز شامل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں