پی ٹی آئی اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں، زلفی بخاری


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہمیشہ تحریک انصاف پاک فوج کیساتھ کھڑی رہی ہے اور پاک فوج پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی رہی ہے، ایسا کوئی بھی پاکستانی نہیں ہے جو اپنی فوج کیساتھ کھڑا نہ ہو ۔

چلاس ، شاہراہ قراقرم پر ہڈور کے مقام پر مسافر بس پر فائرنگ ، پولیس

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں پاک فوج کی ہر جگہ سپورٹ کی ہے، نو مئی کے واقعہ کی ہم سب نے بھرپور مذمت کی ہے اور تحریک انصاف میں سب سے پہلے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے۔

امریکہ کا ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار

الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب انتظار کر رہے تھے کہ الیکشن کی تاریخ سامنے آئے اور نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع ہو تو ہماری پوری لیڈر شپ الیکشن میں حصہ لے گی، میں انشااللہ اٹک سے الیکشن لڑوں گا ۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں