عماد وسیم نے اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بتا دی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بتا دی۔

یوٹیوب پر مقامی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اںٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی وجوہات اور ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت ذہنی تناؤ کا شکار تھا، اگر صحیح ہوتا تو یہ فیصلہ کبھی نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز سے میری 8 سالہ وابستگی رہی، عماد نے اونر سلمان اقبال کی جانب سے ملنے والے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کیلئے ہمیشہ نیک خواہشات ہیں۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ کراچی کنگز نے ہمیشہ مجھے پیار دیا، فرنچائز کو چھوڑنا آسان نہیں تھا۔ سلمان اقبال کے علاوہ میں بھی اس ٹیم کا مالک ہوں کیرئیر کے 8 قیمتی سال ٹیم کو دیئے۔

عماد وسیم نے کہا کہ لیگ کرکٹ میں پرانی فرنچائز کو چھوڑنا، نئی جوائن کرنا یا پچھلی فرنچائز میں واپس آنا سب فرنچائز ٹریڈ کا حصہ ہے۔ آخری فیصلہ فرنچائز کا ہوتا ہے، ہمارے پاس صرف ہاں یا نہ کہنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں