ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا ہو گیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر کردی گئی۔


متعلقہ خبریں