اکبر ایس بابر نے پارٹی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا


پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین کے الیکشن پر اعتراض اٹھا دیا

اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سراسر سلیکشن ہے، الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن میں آزاد مبصرین مقرر کرے،الیکشن کمیشن کے مبصرین کی نگرانی میں شفاف اور آزادانہ الیکشن کرائیں، مرکزی قیادت کا الیکشن صوبائی منتخب قیادت کی ذمے داری ہے۔

8 سالوں میں ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر 346.5 روپے خرچ ہوئے

انہوں نے کہا کہ نہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اعلان ہوا، نہ صوبائی سطح پر الیکشن کا انعقاد ہوا، انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی ابھی نہیں ہوا۔

مرکزی قیادت کا الیکشن محض ڈھونگ اور ناٹک کے سوا کچھ نہیں، تاریخ میں شاید یہ پہلے الیکشن ہیں جہاں ووٹر لسٹ نہیں۔

پی ٹی آئی کے کل والے فیصلے سے لگتا ہے انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا، شیخ رشید

پی ٹی آئی کے بانی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کو الیکشن کے طریقے کار کا علم تک نہیں، انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی قبول نہیں۔


متعلقہ خبریں