پاکستان پیپلز پارٹی کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

PPP

پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق قیادت نے پارٹی کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر طویل مشاورت کی ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے انتخابی حکمت عملی پر بڑی نظر ثانی کا فیصلہ کیا۔

لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشری بی بی کی آڈیو لیکس کی تصدیق کر دی

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے رہنمائوں نے قیادت کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد قیادت نے چاروں صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

قیادت کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تیار ہے، اس کا فیصلہ قومی اور صوبائی نشستیں بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے کل والے فیصلے سے لگتا ہے انتخابات میں بلے کا نشان ملے گا، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق معاہدہ ہونے پر سیاسی جماعت یا آزاد امیدوار کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پیپلز پارٹی نے آئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں