دورہ آسٹریلیا: سرفراز کیپر، رضوان بطور بیٹر کھیل سکتے ہیں، شان مسعود


قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ حالیہ میچز کے دوران سرفراز کی کارکردگی بہترین رہی، انکی جگہ پکی ہے وہ ٹیم میں سیٹلڈ وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ بطور بیٹر پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ قومی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں سے ایک تھے۔

شان مسعود نے ایک اضافی اسپنر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ یہ صورتحال بھی زیر غور ہے کہ پچ کو دیکھیں گے ورنہ ایک اسپنر کی جگہ بیٹر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔


متعلقہ خبریں