پی ٹی آئی کے نگران چیئرمین کیلئے نامزد بیرسٹر گوہر علی خان کون ہیں؟

بیرسٹر گوہر (barrister gohar)

پی ٹی آئی کے نگران چیئرمین کیلئے نامزد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے اور وہ تحریک انصاف سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہے ہیں، 2008 کے عام انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

پولٹری تنظیموں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، مرغی بحران کا خدشہ

اس کے بعد وہ طویل عرصہ سیاسی میدان سے دور رہے اور سیاسی جماعتوں کے مقدمات میں وکیل کے طور پر عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

بیرسٹر گوہرعلی خان  نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور واشنگٹن سول آف لا سے ایل ایل ایم کیا۔

بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان

اعتزاز احسن کے ساتھ بیرسٹر گوہر علی خان  2007 میں وکلا تحریک میں بھی پیش پیش تھے۔

افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے سلسلے میں بھی مقدمہ لڑنے میں وہ اعتزاز احسن کے معاون رہے۔ تاہم وہ وکلا سیاست میں زیادہ فعال نہیں رہے۔

شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں، بابر اعظم

بیرسٹر گوہرعلی خان گذشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے اہم رکن ہیں، جن کے ذمے تمام قانونی امور کو سنبھالنا ہے اور وہ پارٹی کے قانونی امور پر فوکل پرسن بھی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں