مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

بارش (rain)

ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

چترال اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بعد دوپہراور شام،رات کو خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے وسطی،جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

نیئرحسین سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز تعینات

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 3 ، گوپس منفی 2 ، کالام، قلات اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں