خیبر پختونخواہ میں گنے کی کٹائی کا عمل اختتام پذیر ہونے کے بعد پشاور کی گڑمنڈی میں قیمتوں میں 30 روپے کی کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکی گڑمنڈی میں گڑ کی فی کلومیں 30 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ گڑفی کلو 200 روپےمیں فروخت کیا جارہا ہےاس سے قبل نرخ 230 روپے تھے۔
چینی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سیزن کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ گڑگانیاں وافر مقدار میں موجود ہیں اس لیے اس کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
جبکہ تاجربرادری کا کہنا تھا کہ موسم سرد ہوتے ہی گڑگانیاں بند ہو جائیں گی جس کے بعد قمتیں بھی بڑھ جائیں گی،اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ آئندہ آںے والے چند ہفتوں بعد گڑ کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔
سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
خیال رہے کہ ماہ ستمبر کے شروع میں گڑمارکیٹ میں گڑ کی قیمت 2 سو روپے سے بڑھ کر 2سو پچاس روپے فی کلو تک پہنچ چکی تھی جبکہ شکر کی قیمت 2 سو روپے سے بڑھ کر 3 سو روپے کلو تک ہو گئی تھی۔