سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی۔
اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں گے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہوں گے۔
شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ انہیں کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ ہیں۔