اسلام آباد ہائیکورٹ ، فوادچودھری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت

زرداری اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔

فوادچودھری کی جیل میں سہولیات ، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف کمشنرانوار الحق نے فواد چودھری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

عدالت نے فواد چودھری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ درخواست گزار کے وقار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

جہلم تا پنڈ دادن خان ڈوئل کیریج وے منصوبہ ، فواد چوہدری کیخلاف تحقیقات کا آغاز

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےمکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلاء سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دیدی۔

 


متعلقہ خبریں