اڈیالہ جیل میں امریکی شہری قیدی سے ملے،ترجمان امریکی سفارتخانہ

Adyala Jail

ترجمان امریکی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے افسران نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے اور یہ معمول کے مطابق تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے کے افسروں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے عمرہ ویزا معطل کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، نگران وزیر خارجہ

ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکن سٹیزن سروسز سیکشن کے ورکنگ لیول کے قونصلر آفیسر نے ایک امریکی شہری قیدی کی خیریت جاننے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں امریکی قونصلر افسران کے لیے یہ معمول ہے، جیلوں میں قید امریکی شہریوں کی حالت کا جائزہ لینا ایک معمول ہے-


متعلقہ خبریں