امن میں حقیقت پسندانہ تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت ہے ، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن میں حقیقت پسندانہ مشن پر مبنی تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ، کور کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے۔

پاک فضائیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے مشق میں شریک جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 


متعلقہ خبریں