نو مئی واقعات،سابق صوبائی وزیر شاہ محمد گرفتار

shah muhammad

9 مئی واقعات پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر گرفتار


پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرشاہ محمد  کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے۔

سینکڑوں ایرانی شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں 9 مئی واقعات کے الزام میں سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نےشاہ محمد کی درخواست ضمانت خارج کردی، جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

محمد خان بھٹی کی تعینائی کا کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

ذرائع کے مطابق پولیس نےشاہ محمد  کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ منتقل کردیا ہے۔اصغر احمدزئی ایڈووکیٹ کے مطابق شاہ محمد  کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں