ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے ، ہم پوری طرح تیار ہیں ، آصف زرداری


سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ، کوئی پرواہ نہیں ، آصف زرداری

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں