عام انتخابات، ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹیں جیتے گی، راناثنااللہ

Rana-Sanaullah

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹیں جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کاآغازکریں گے،پنجاب کے ہرحلقے میں ن لیگ کے ایک سے زائدامیدوار موجود ہیں، جیسے ہی شیڈول جاری ہوا انتخابی مہم کاآغازکریں گے، سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جارہے ہیں۔

ہم نے الیکشن مہم کو منظم اور متحرک طریقے سے چلانا ہے، ترقی کاسفر جاری رہتا تو پاکستان جی 20 کاحصہ ہوتا،نوازشریف نے قوم سے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کاوعدہ کیا ہے،2017میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا،نوازشریف کی قیادت میں ن لیگ ملک کودوبارہ ٹریک پر لے آئے گی۔

ملک میں امید کا فقدان ہے، الیکشن سے پہلے پیٹرول مزید سستا ہوگا، مصدق ملک

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک پر حکومت کون کرے گا؟اس کافیصلہ عوام نے کرنا ہے، ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹیں جیتے گی۔ جنوبی پنجاب میں46میں سے 35حلقوں میں جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کیا ہم لاڈلے اس لیے ہوگئے کہ ہمارے اوپرجھوٹے مقدمات ختم ہورہے ہیں ؟ کیاہمارے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات قائم رہنے چاہئیں۔

تنقید کاہم برا نہیں مانتے ،لیکن تنقید ایک دائرے میں ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے نوازشریف کی حکومت کو ختم کیا گیا۔

2024کے عام انتخابات،مرکز میں حکومت کون بنائے گا؟ جنوبی پنجاب کا فیصلہ کن کردار

نوازشریف کیخلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی اپیلیوں پر سماعت ہونی چاہیے،الیکٹیبلزہونا کوئی گالی یا برائی نہیں ہے،امید ہے عوام مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیں گے۔

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے، ہم وننگ پوزیشن میں ہیں،ہمیں دکھائی دے رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں