چلے کے اثرات ابھی ختم نہیں ہوئے ، ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا ، مجھے نظر لگ گئی ، شیخ رشید


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چِلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ چلے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے لیکن جس دن انتخابات کا شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے۔

9 مئی واقعات کیس ، شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے،  کسی کو سمجھ نہیں آ رہی ، عوام سیاستدانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں،  21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آئے اور 22 اکتوبر کو میں واپس آیا۔ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو نظر لگنے کا منتظر ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں